پیر  06  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
تحریر: ارشاد صدیق
ڈر ، خوف کیا ہے؟ اس کا خاتمہ کیوں ضروری ہے..؟
پہلی چیز تو ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں ڈر ہے کیا یہ کس بلا کا نام ہے...؟ اور یہ صرف میرے اندر ہے یا اور بھی لوگ ڈرتے ہیں۔ ڈر کا فزیکل وجود کوئی نہیں ڈر بنیادی طور پر ایک ایسی چیز ہے جو صرف آپ کے ذہن میں پنپ رہا ہوتا ہے آپ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کررہے ہوتے جو وقوع پذیر ہو چکا ہوتا ہے یا ہونے والا ہوتا ہے اگر آپ وقوع پذیر حقیقت کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں تو ڈر کا وجود ختم ہو جاتا ہے .

ڈر کی لا تعداد اقسام ہیں سوسائٹی کا خوف یہ کیا کہے گا وہ کیا کہے گا وغیرہ وغیرہ ... امتحانات میں فیل ہونے کا خوف  .... کاروبار میں ناکامی کا خوف  .... اگر میں یہاں پر ڈر کے اقسام لکھنے بیٹھوں تو مجھ صبح ہو جائے .

اب ڈر کا خاتمہ کیوں ضروری ہے..؟ 
ڈر آپ کو اپنی مرضی کے مطابق جینے سے روکتا ہے ڈر آپ کو فیصلہ کرنے سے روکتا ہے ڈر آپ سے خود اعتمادی کو چھین لیتا ہے ڈر آپ کی پہچان تک کو چھین لیتا ہے اور آپ صرف ہڈیوں اور گوشت کے مجموعے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتے

ڈر کو ختم کیسے کیا جائے۔۔۔؟ 
جیسے کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں کہ حقیقت کو تسلیم کرو خود اعتمادی پیدا کرو  قوتِ فیصلہ کرنا سیکھو شروعات میں یہ ساری چیزیں مشکل ہوں گی مگر مستقبل میں یہ آپ کو زندگی کے ایک نئے موڑ پر لے جائیں گے جہاں آپ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جئیں گے آپ اپنے فیصلے خود کریں گے                
بدھ  09  اکتوبر  2024ء
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: