منگل  26  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
فالج پاکستان کا چوتھا بڑا مرض بن جائے گا، طبی ماہرین
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
کراچی: ماہرینِ دماغ و اعصاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ برسوں میں فالج چوتھی بڑی بیماری بن جائے گا، پاکستان میں فالج کے حملے کا شکار ہونے والے کم ازکم 22 فیصد افراد یا تو موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا پھر معذور ہوجاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ماہرین نے عالمی یوم فالج (ورلڈ اسٹروک ڈے) کے موقع پر  نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن (نارف) کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ آگہی سیمینار و پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیمینار سے ماہرینِ دماغ و اعصاب پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع شاکر، ڈاکٹرعارف ہریکار، ڈاکٹر بشیر سومرو، ڈاکٹر سید احمد آصف، نبیلہ سومرو، سیمی جمالی  و دیگر ماہرین پاکستان میں فالج کے متعلق علاج،آگہی اور موجودہ صورتحال کے حوالے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فالج کا مرض پوری دنیا میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر میں معذوری کی بڑی وجہ ہے، فالج دنیا میں موت کی تیسری بڑی وجہ ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: