بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
عمران خان آج این آر او دیدیں ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گی،شیخ رشید
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا جان چھڑاؤ انہیں جانے دو مگر عمران خان نے کہا ہے ہائیکورٹ جو فیصلہ دے گا اس پر عمل کریں گے، اللہ نوازشریف کو صحت دے لیکن کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بیماریوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں نوازشریف سے زیادہ صحت آصف زرداری کی خراب ہے لیکن آصف زرداری شریف خاندان کی طرح شور نہیں مچاتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اپنی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،وہ اسلام کے بجائے اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں اور انہیں مارچ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، سوچنے کی بات ہے اتنی بڑی فنانسنگ کون کر رہا ہے اور ہم ہندوستان کو موقع دے رہے ہیں، ہندوستان بلوچستان سے کسی کو بھیج کر شرارت کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست دم توڑ چکی ہے، عمران خان آج این آر او دیدیں ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گے، فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کے لیے تیار ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: