بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
نوازشریف سے متعلق عدالت کے ہرفیصلے پرمن وعن عمل کریں گے، یاسمین راشد
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
لاہور: صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کے ہرفیصلے پرمن وعن عمل کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صحت سے متعلق تمام سہولیات دی جارہی ہیں، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کرتے ہیں اور میاں صاحب نے خود اپنے علاج سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا، تمام علاج میاں نواز شریف کی اجازت سے ہورہا ہے جب کہ میں نے ڈاکٹر ایاز کو کہا بغیر کسی پریشر کے بلکل ٹھیک رپورٹ پیش کریں۔
صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام رپورٹس بھیج دی ہیں، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا من و عن اسے قبول کریں گے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بائیس ہزار ہوگئے ہیں، ان کے پلیٹس لیٹس بن رہے تھے لیکن جلد ختم ہورہی ہیں، نواز شریف کو شوگر ہے، گردے دل کی تکلیف ہے، بلڈ پریشر بھی ہے اس لیے ان کی کنڈیشن سیریس تھی لیکن حالات بہتر ہورہی ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کی رپورٹس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، عمران خان کو بطور مریض ان سے ہمدردی ہے، وزیراعظم نے نوازشریف کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مریم بی بی ضرور اپنے والد کی تیمارداری کریں جب کہ طبیعت خراب ہونے پر مریم نواز کو اسپتال داخل ہونے کو کہا، طبیعت بہتر ہونے پر مریم نواز کو واپس بھجوا دیا گیا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: