بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
واجبات کی عدم ادائیگی، عباسی شہید سمیت 4 اسپتالوں کی گیس منقطع
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
کراچی: سوئی سدرن گیس نے بڑے نا دہندگان سرکاری اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
ایس ایس جی سی نے گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ ناظم آباد، سول سرجن سروسز اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر ودیگر سرکاری نادہندگان اداروں کی گیس سپلائی منقطع کردی۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کئی سالوں سے قابلِ ادا واجبات جو کہ دو کروڑ روپوں سے زائدہے، جمع نہیں کرا رہا تھا جس کی بنا پر ایس ایس جی سی نے اْ ن کی گیس سپلائی منقطع کردی۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کئی سال سے واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہا تھا، 28 فروری 2017 کو جب گیس منقطع کی گئی تو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور عباسی شہید کی انتظامیہ نے  انڈر ٹیکنگ دی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ عباسی شہید اسپتال پرانی واجب الادا رقم میں سے 10لاکھ ماہانہ موجودہ بل کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔
جس کے بعد عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال کر دی گئی تھی، ترجمان نے مزید کہا کہ عباسی شہید اسپتال انتظامیہ اپنی دی گئی تحریری یقین دہانی کے باوجود ادائیگی نہیں کررہی ، ایس ایس جی سی ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کی طرف سے گزشتہ کئی ماہ سے گیس منقطع کرنے کے نوٹسز بھیجے گئے اور باضابطہ کئی نشستیں بھی ہوئیں مگر ان کی طرف سے واجب الادا رقم ادا کرنے کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں مل رہا تھاجس کے بعد مجبوراً عباسی شہید ہسپتال کی گیس منقطع کردی گئی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: