بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
سی آئی اے پولیس کی کارروائی، رہزنی و دیگر وار داتوں میں ملوث و مطلوب سہیل عرف سہیلو ڈکیت گینگ
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
گوجرانوالہ (اشفاق احمد بھٹی)سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزنی و دیگر وار داتوں میں ملوث و مطلوب سہیل عرف سہیلو ڈکیت گینگ کے چار اراکین گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، دو عدد پسٹل ،پانچ عدد موبائل فونز اور متعدد زندہ روند برآمد کر لیے ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سہیل عرف سہیلوولد شوکت علی قوم راجپوت سکنہ قلعہ میاں سنگھ محلہ مہاجراںگوجرانوالہ، شیروز احمد ولد محمد رفیق قوم راجپوت سکنہ قلعہ میاں سنگھ اور علی زمان عرف بیدو ولد عظمت اللہ قوم رانا راجپوت سکنہ سیالکوٹ روڈ گلی نمبر10جگنہ گوجرانوالہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لئے سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔ موثر کارروائی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی ا ے عمران عباس چدھڑ نے ایس آئی بلال فاروق اور اے ایس آئی محمد اشرف اور کانسٹیبل شعیب احمد پرمشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی ۔ٹیم نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا ۔علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تھانہ جناح روڈ ،تھانہ لدھیوالہ وڑائچ گوجرانوالہ کے مضافات میں بیسیوں وارداتیں کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔ انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑاور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: