بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
العزیزیہ کیس: نواز شریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
العزیزیہ کیس: نواز شریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہفتے کو خصوصی طور پر درخواست ضمانت کی سماعت کی اور شام کے وقت دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منظور کر لی۔
العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کی طبی بنیادوں پر فوری معطلی کی درخواست پر آج سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ عدنان نے عدالت کے سامنے انکشاف کیا کہ ان کے موکل کو گذشتہ رات دل کا معمولی دورہ پڑا۔
آج صبح سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت شام چار بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کو نواز شریف کی سزا کی معطلی سے متعلق درخواست کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی تھی۔
تاہم قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہفتے کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی سزا کی معطلی کے کیس کی فوری سماعت کے لیے درخواست دی تھی، جس پر ہائی کورٹ نے چھٹی کے باوجود آج اس مقدمے کو سنا۔
شہباز شریف کی مذکورہ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے کی۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرلی تھی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: