بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان اچھا تھا، بلاول بھٹو زرداری
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
عوام ظالم حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے،بلاول بھٹو زرداری
کندھ کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان اچھا تھا۔
کندھ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان اچھا تھا، نیا پاکستان ایک بھانک خواب نکلا، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے،عوام کے حقوق پر کھلا ڈاکا ڈالا گیا ہے، عمران کہتے تھے کہ خودکشی کرلوں گا لیکن قرض نہیں لوں گا، کہاں گئی وہ ایک کروڑ نوکریاں؟
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، سابق صدر آصف زرداری کو بغیر جرم کے جیل میں قید کردیا گیا، حکومت کا ہر ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر عوام پر ہونے والا ظلم برداشت نہیں، عوام ظالم حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے، ہم سےانصاف نہیں ہوتا لیکن عوام سے تو انصاف ہونا چاہیے، عمران خان نیازی کی حکومت میں سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف کیوں نہیں ملتا۔ آنے والے دنوں میں بہت خطرناک صورت حال دیکھ رہا ہوں، عوام ان خطرناک حالات میں گھرنہیں بیٹھیں گے، حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ ظالم عمران خان کو استعفیٰ دینا ہوگا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: