بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کن شرائط پر معاہدہ ہوا؟ سات نکات جاری
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
معاہدے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کو این اوسی جاری کردیا گیا
 اسلام آباد: آزادی مارچ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے سات نکات ہیں، معاہدے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کو این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔
سلسلہ نیوز کے مطابق  معاہدے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے دستخط ہیں۔ معاہدے کے نکات کے مطابق آزادی مارچ ایچ نائن اتوار بازار میٹرو ڈپو پر منعقد ہوگا، حکومت ریلی کے شرکا کے راستے سمیت کھانے پینے کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، آزادی مارچ کے شرکا شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں کریں گے، جلسے کے شرکا مختص کردہ جگہ سے غیر قانونی طور پہ باہر نہیں جائیں گے، اندرونی سیکیورٹی جلسہ منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔
نکات کے مطابق معاہدے پر من و عن عمل درآمد کے لیے انتظامیہ کو بیان حلفی دیں گے، این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی، سرکاری، غیر سرکاری املاک، انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے کی صورت میں کارروائی ہوگی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: