بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
عمران خان علاج کیلیے نوازشریف کو بیرون ملک جانے دیں، چوہدری شجاعت
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
لاہور: سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،چوہدری شجاعت حسین
 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے  تجویز د یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں۔
مسلم لیگ (ق) کے  صدر چوہدری  شجاعت حسین نے  کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے،سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ایسے مقدمات کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے،سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں،نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: