بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
7 ماہ میں 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا اور 2 طیارے مار گرائے، آصف غفور
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر کئی بنکرز کو تباہ کیا اور توپ خانوں کو نقصان پہنچایا۔ آصف غفور
 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے رواں برس 27 فروری سے تاحال مختلف جھڑپوں میں بھارتی فوج کے 60 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا اور دو طیاروں کو مار گرایا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے  ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاک فوج نے 27 فروری سے اب تک 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جب کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے، اسی طرح پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں اُن کے بنکرز کو تباہ کیا اور بھارتی توپ خانوں کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ اسی دوران گھبراہٹ کے شکار بھارتی فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹرز کو مار گرایا ہے جب کہ بھارتی بحریہ بھی ڈر اور خوف کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کی بہادری کے کارناموں کے اعداد وشمار پیش کر کے بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کے جنگ کی دھمکی کے متنازع بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: