بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
ملک بھر میں جلسے، جلوس، مظاہرے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 24 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسے، جلوس، مظاہرے ہوں گے دھرنا دیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سفارت خانوں کو وادی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ مادر وطن پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
حریت رہنما علی گیلانی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آج لال چوک سرینگر کی طرف مارچ کرے گی، انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج نے حملہ کرکے وادی پر قبضہ کرلیا تھا، اسی طرح مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور  دیگرخطاب کریں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، عالمی برادری کردار ادا کرے، نام نہاد بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے، کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزادی تک کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں داخل ہو کر اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کو پائوں تلے روندا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: