بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
عمران خان کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے، شہباز شریف
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
عمران خان کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے، شہباز شریف
 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے، ہم نوازشریف کی قیادت میں ہی کشمیر فتح کریں گے۔
لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم عمران نیازی کیلئے نہیں کشمیر کی آزادی کیلئے بات کر رہی ہے، ہمیں دن رات محنت کرکے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا، عمران نیازی نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے، باہر صلح اور اندر لڑائی کی دوغلی پالیسی نہیں چلے گی، نوازشریف نے ملک میں بجلی کے اندھیرے دور کیے، وہ دن آئے گا جب ہم نوازشریف کی قیادت میں کشمیر فتح کریں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مودی نے 5 اگست کو کشمیر میں کرفیو نافذ کیا جو آج بھی جاری ہے، اسکول، مارکیٹیں بند، کشمیریوں پر زندگی تنگ ہے، مودی نے امریکا میں کہا میں جو قدم اٹھا رہا ہوں ٹرمپ میرے ساتھ ہے جب کہ عمران خان نیازی کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتا، یہ قوم اور ن لیگ ہی کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائے گی۔
قائد مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ سے نوازشریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور ہوچکی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے منگل تک عبوری ضمانت دی ہے جب کہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے کیس کی سماعت بھی کل ہوگی، قوم دعا کرے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: