بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
یوم سیاہ اور موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم کا آج پیغام نشر کئے جانے کا امکان
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
یوم سیاہ اور موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم کا آج پیغام نشر کئے جانے کا امکان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارتی قبضے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ کیا ہے. قوم کے نام ان کا آج پیغام نشر کئے جانے کا امکان ہے جس میں‌ وہ موجودہ معاشی بہتری کے حوالے سے بھی آگاہ کریں‌ گے.
کشمیر پر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف آج مقبوضہ وادی اور پاکستان بھر میں ایک جانب یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، تو دوسری جانب حکومت کے خلاف جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔ اس ساری صورتحال میں وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں اور ان کا پیغام نشر کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستانی کوششوں کے علاوہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری سے قوم کو آگاہ کریں ۔گے 
قبل ازیں وزیراعظم کا یوم سیاہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے واضح طور پر قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کر دیا ہے، 5 اگست کے بعد کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، کشمری میں تین ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے، عالمی برادری سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت سے اس جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد "بڑی جمہوریت" ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آؤٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: