بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، وزیراعظم
 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں۔
یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ گئے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جو انہیں آج تک نہیں ملا، کشمیریوں سے جھوٹے وعدے کیے گئے اور دھاندلی سے انتخابات کرائے گئے، اس آزادی کی تحریک میں اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو مودی نے کشمیر پر کرفیو لگادیا تاہم ہمیں آج تک نہیں پتا کشمیر میں حالات کیا ہیں، مودی نے کہا وہ کشمیر کی خوشحالی کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں تاہم اگر نریندرمودی سمجھتے ہیں کہ یہ کشمیریوں کی خوشحالی کے لیے ہے تو وہ ریفرنڈم کرادیں، حال ہی میں کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہاں تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے کہ سارا پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے جب کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں، آپ کا وکیل اور ترجمان بھی بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کشمیر میں جہاد شروع کرنے کی باتیں کرتے ہیں، جو لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں وہ پاکستان اور کشمیریوں سے دشمنی کر رہے ہیں، اور یہی ہندوستان چاہتا ہے، مودی نے 9 لاکھ فوج کشمیریوں کو دبانے کے لیے رکھی ہوئی ہے جب کہ ہوسکتا ہے ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں کوئی کارروائی کرا دے اوراس کا الزام پھر پاکستان پر لگادے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہم نے کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی مدد کرنی ہے، میں کشمیر کا سفیر تو ہوں لیکن میں آپ کا ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر کی تحریک سیاسی ہے اور اس تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: