پیر  06  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
امریکا میں من چلے نے 910 پونڈ وزنی پمپکن سے کشتی بنالی
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
امریکا میں من چلے نے 910 پونڈ وزنی پمپکن سے کشتی بنالی
کلیولینڈ: امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں 910 پونڈ وزنی پمپکن اُگایا اور اپنی اس کامیابی کی خوشی منانے کے لیے اسی پمپکن کو کشتی میں تبدیل کردیا۔
واضح رہے کہ پمپکن ایک سبزی ہے جو لوکی اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ ویسے تو اس کا آبائی وطن میکسیکو ہے لیکن یہ امریکا میں بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے اور اس سے کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ اپنی بڑی جسامت اور سخت چھلکے کی وجہ سے پمپکن کو اندر سے کھوکھلا کرکے ہالووین تہوار پر بھوتوں جیسے ماسک، لالٹین اور شو پیس بنائے جاتے ہیں۔
اسی مناسبت سے امریکا میں بڑے پمپکن اُگانے کے مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں جن میں جیتنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے۔
کلیولینڈ کاؤنٹی کے ایک کسان جسٹن اونبائی نے ہالووین تہوار پر سجانے کےلیے اپنے کھیت میں 910 پونڈ وزنی پمپکن اُگایا اور اپنی کامیابی دیکھ کر اتنا خوش ہوا کہ اس نے پمپکن کو اندر سے کھوکھلا کرکے ایک گول کشتی بنا لی جسے ’’کایاک‘‘ کہتے ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: