بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
مسحورکن آوازکےمالک معروف نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
مسحورکن آوازکےمالک معروف نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے
كراچی: معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کےبعد کراچی میں انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ کل بعدنمازظہرشہیدملت روڈ پرادا کی جائےگی۔
تفصیلات  کےمطابق  نعتیہ کلام پڑھنےمیں منفرداندازبیان رکھنےوالےپاکستان کےمعروف نعت خوان الحاج یوسف میمن کاطویل علالت  کےبعدکراچی میں انتقال کرگئے۔یوسف میمن کوگزشتہ ہفتے فالج کااٹیک ہواتھاانہیں کراچی کےمقامی اسپتال کےانتہائی نگہداشت کےوارڈمیں داخل کرایا گیاتھا۔
یوسف میمن طویل عرصےسےسانس کی تکلیف میں مبتلا تھے،ان کی عمر 60 برس تھی۔
نعت خواں نےسوگواران میں دو بیٹے، ایک بیٹی اوربیوہ کوچھوڑاہے۔
اہل خانہ کےمطابق مرحوم کی نماز جنازہ پیرکوبعدنمازظہرپہاڑی مسجد شہیدملت روڈ پراداکی جائےگی۔
نعت خواں یوسف میمن نےمتعددمحفلوں میں حمدباری تعالی اورنعت رسول مقبولﷺ پیش کیں، ان کی پڑھی گئی نعتوں میں ’میرے کملی والے کی شان‘ ’حضور ایسا کوئی انتظام‘مجھےدرپہ پھربلانا،اورجس نے مدینے جانا کرلوتیاریاں، بے حد پسند کی جاتی ہیں ۔
اس سےقبل گزشتہ روزممتازشاعراورنعت خواں اعجازرحمانی بھی طویل علالت کےبعدکراچی میں انتقال کر گئے،ان کی عمر 83 برس تھی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: