بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا،مشعال ملک
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا،مشعال ملک
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطا بق مشعال ملک نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے، بھارت کشمیریوں کے دل ودماغ پر قبضہ نہیں کرسکا، 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے وادی پر شب خون مارا تھا۔
ذرائع کے مطا بق مشعال ملک کا کہنا ہےکہ بھارت نے 5اگست کو کشمیر پر دوبارہ حملہ کیا، بھارت کرفیو کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کچلنا چاہتا ہے، بھارت کرفیو سے کشمیریوں کو اعصابی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، کشمیریوں کو جھکا لینا بھارت کے بس کی بات نہیں۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو روپے پیسے اوربزور طاقت دبانا ناممکن ہے، کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے۔
ذرائع کے مطا بق مشعال ملک نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچیں، جہا ں سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی موجود تھے، مشعال ملک نے بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے بازی کی شر کا سے خطاب بھی کیا۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایا جا رہا ہے،آج ہی کے دن 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔
رواں سال پانچ اگست کو بھارت نے ایک اور ظالمانہ قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو84 روز سے نافذ ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: