بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتا، وزیرخارجہ
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتا، وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے مارچ سے ہم گھبرا نہیں رہے، اپوزیشن نے مارچ کرنا چاہا تحریک انصاف کی قیادت نے مذاکرات کرلئے اور مارچ کے شرکاء لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی پختگی کا آغاز ہو چکا ہے، 73 کے آئین پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہے جو خوش آئند ہے اور جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتا جب کہ ماضی میں انٹرنیشنل میڈیا پاکستان پر تنقید کرتا تھا لیکن آج بین الاقوامی میڈیا کی توپوں کا رخ ہندوستان کی طرف مڑ چکا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کی یکے بعد دیگر ان کی کلی کھلتی جارہی ہے، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر پٹ رہا ہے، ہر دیہاتی اور شہری ہندوستان کے اقدامات کو مسترد کررہا ہے لیکن دوسری جانب مسئلہ کشمیر پر ہمارے بیانیے کو عالمی سطح پر تقویت ملی، انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہیں، 54 سالوں کے بعد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی حیثیت ملی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: