بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
وزیراعظم نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
وزیراعظم نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
 لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو یونیورسٹی کے مختلف حصوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، کرتار پور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دارشجر بنے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے جس میں انہیں نواز شریف کے آج ہونے والے طبی معائنے کی  رپورٹس سے آگاہ کیا جائے گا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: