بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم
 لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے
سلسلہ نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے روبرو نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں سلمان شہباز کو متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی رہائش گاہ پر بھی تحقیقات کے لیے گئے تاہم سلمان شہباز وہاں موجود نہیں تھے، ملزم کو اشتہاری قراردینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر اشتہار بھی چسپاں کیے گئے تھے مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اس لئے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی جائیں۔
احتساب عدالت نے نیب کا موقف سننے کے بعد سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: