بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
وفاقی حکومت کی فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
وفاقی حکومت کی فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت
 لاہور: وفاقی حکومت نے فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت کردی۔
لاہورہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے اور اشتعال انگیز تقاریر پر ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے فضل الرحمن کی توہین آمیز تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اس پیش کردہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کا حکم دے۔
عدالت نے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسرارالہی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے پر وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔
عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی اور اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کردی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: