بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کی لیویزفورس پر حملے کی کوشش
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کی لیویزفورس پر حملے کی کوشش
بارکھان: بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے لیویز پر حملے کی کوشش کی جس کا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی  تنظیم انصارالاسلا م نے لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی جب کہ لیویز فورس نے ا پنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں انصارالاسلا م کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
واضح رہے وفاقی وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کی جانب سے پشاور میں ڈنڈا بردار جلوس نکالنے اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو سلامی پیش کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد تنظیم کی سرگرمیوں کو امن وامان کے لیے خطرناک قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔
تاہم مذکورہ پابندی صرف اسلام آباد کی حدود تک نافذ کی گئی ہے اور اس ضمن میں صوبوں کو اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کریں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: