بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بطور مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان کی ہر ممکن مدد کرینگے، وزیر اعظم
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
بطور مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان کی ہر ممکن مدد کرینگے، وزیر اعظم
 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی استعداد کے مطابق بطور مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
سلسلہ نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے افغان امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کی مخلصانہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحیثیت مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان میں امن کے لیے ہر اقدام پر تیار ہے اور افغان امن عمل کی مخلصانہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام اور خطے میں ترقی اور خوشحالی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل جلد سے جلد مکمل کرنے اور امن عمل کو نقصان پہنچانے والے منفی بیانیے کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، امن عمل کے راستے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانا ہوگا، تمام فریقین افغانستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردارادا کریں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: