بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کیکڑا ون گیس منصوبے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، ایم ڈی پی پی ایل کا انکشاف
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
کیکڑا ون گیس منصوبے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، ایم ڈی پی پی ایل کا انکشاف
 کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ایم ڈی اور سی ای او معین رضا خان نے انکشاف کیا ہے کہ کیکڑا ون میں گیس کے ذخائر کے حوالے سے وزیر اعظم کو بڑھا چڑھا کر بتایا گیا شروع سے ہی اس منصوبے کی ناکامی کا امکان 86 فیصد تک تھا۔
سلسلہ نیوز کے مطابق کمپنی کے 68 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساحل کے قریب سمندر میں کیکڑا ون کے نام سے گیس کی تلاش کے منصوبے پر وزیر اعظم کو بڑھا چڑھا کر بتایا گیا، سمندر میں کھدائی کے بعد کنویں سے گیس نہیں پانی ہی دریافت 
ایم ڈی نے کہا کہ شروع سے ہی اس منصوبے میں ناکامی کا خدشہ 86 فیصد اور کامیابی کا امکان محض 12 فیصد تھا، اس منصوبے پر 124 ارب روپے خرچ ہوئے اور یہ اخراجات ای این آئی، ایگزون موبل، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل مساوی طور پر برداشت کریں 
معین رضا خان نے کہا کہ سمندر میں کھدائی سے حاصل ہونے والی معلومات آگے چل کر کارآمد ثابت ہوں گی اب گہرے پانی سے قبل کم گہرے پانی میں کھدائی کریں گے جہاں کامیابی کا تناسب زیادہ اور اخراجات بھی کم ہوں 
ایم ڈی نے کہا کہ معاہدے کے باوجود جینکوز پی پی ایل سے 250 ایم ایم سی ایف ڈی کے بجائے 159 ایم ایم سی ایف ڈی گیس خرید رہی ہے، گردشی قرضوں کے باعث کمپنی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں، اس وقت پی پی ایل کے قابل وصول واجبات 227 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئے 
انہوں نے بتایا کہ سعودی کمپنی کے ساتھ مائننگ آپریشن کو توسیع دینے پر بات چیت جاری ہے جبکہ عراق میں پہلی قومی کمپنی کی حیثیت سے عراق میں اپنے آپریٹڈ بلاک 8 میں سب سے پہلے بین الاقوامی دریافتی کنویں مدائن 1- کی کھدائی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری توجہ موجودہ فیلڈز سے پیداوار میں اضافے اور نئے ذخائر کی تلاش پر ہے، حب سے ٹائٹ گیس کے ذخائر ملے ہیں تاہم ان کی کمرشل نیچر سے متعلق کام جاری ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: