بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
آزادی مارچ کو جلسے کا این او سی جاری، پولیس اور اسپیشل برانچ کی مخالفت
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
آزادی مارچ کو جلسے کا این او سی جاری، پولیس اور اسپیشل برانچ کی مخالفت
 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے جے یوآئی (ف) کو آزادی مارچ کے لیے این او سی جاری کردیا تاہم پولیس اور اسپیشل برانچ نے این او سی جاری کرنے کی مخالفت کی تھی۔
سلسلہ نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو آزادی مارچ کے لیے مشروط این او سی جاری کردیا جس کے تحت مارچ میں 18 سال سےکم عمر بچے شرکت نہیں کرسکیں گے۔
این او سی کے مطابق ریاست، مذہب اور نظریاتی مخالف نعرے بازی اور تقاریر نہیں ہوں گی، کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے اور پتلے نہیں جلائے جائیں گے، مارچ کے شرکا قومی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے اور سڑکیں اور راستے بھی بند نہیں کریں گے، واک تھرو گیٹس نصب کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس معاونت کرے گی، منتظمین جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں گے اور کیمروں کی مانیٹرنگ اسلام آباد پولیس کرے گی۔
این او سی کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پولیس اور ذیلی ادارے اسپیشل برانچ نے جلسے کی اجازت دینے کی مخالفت کی لیکن ضلعی حکومت اس کے باوجود مارچ کے لیے مشروط اجازت دے رہی ہے، آزادی مارچ کے شرکا تمام شرائط کی سختی سے پاس داری کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی اور این او سی منسوخ سمجھا جائے گا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: