بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
پولیو فری پاکستان حکومت کا وژن ہے ، قاسم اکرم وڑائچ
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
پولیو فری پاکستان حکومت کا وژن ہے ، قاسم اکرم وڑائچ
گوجرانوالہ (محمد عدیل بھٹی) سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان حکومت کا وژن ہے ، اس ضمن میں وفاقی حکومت نے عوام کی سوشل ویلفیئر کے لیے احساس پروگرام کا آغاز کیاہے ۔ ہیلتھ کارڈ کے تحت 7لاکھ 20 ہزار روپے تک کی طبی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے یوتھ بزنس لون بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ بہتر روزگار حاصل کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 62 میں کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 72برسوں سے بھارت کامقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد قابل مذمت ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل وقت کا تقاضا ہے ۔ انشا اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: