بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، عبدالقدوس بھٹی
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، عبدالقدوس بھٹی
گوجرانوالہ(عدیل بھٹی) سماجی شخصیت عبدالقدوس بھٹی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، پاکستان ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، اس کو دشمن کے پنجہ سے چھڑانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے ،مرضی سے جینے کا حق ہر انسان کو حاصل ہے جہاں بھی یہ حق چھینا جائے ، پوری دنیا کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ 
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلسلہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم سڑکوں پر ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر کی آزادی کی گھڑی آ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کر نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ اب وہ زیادہ دیر تک مظلوم کشمیریوں کو ظلم وستم اور جبر سے دبا نہیں سکتا،بھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے ۔وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی درندوں کے نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: