بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کرتار پور راہداری؛ بھارتی صحافی کوریج کے لئے ویزا درخواستیں جمع کرانے لگے
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
کرتار پور راہداری؛ بھارتی صحافی کوریج کے لئے ویزا درخواستیں جمع کرانے لگے
 لاہور: کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کے لئے درخواستیں جمع کروانا شروع کردی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے گزشتہ سال نومبر میں کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت اور کوریج کے لئے 40 بھارتی صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا،افتتاحی تقریب میں بھارتی میڈیا کو مدعو کئے جانے کا ابھی کوئی فیصلہ تو نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی صحافیوں نے پہلے ہی ویزا درخواستیں جمع کروانا شروع کردی ہیں۔
نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی صحافیوں کی طرف سے بڑی تعداد میں ویزا درخواستیں جمع کروائی جارہی ہے تاہم پاکستان نے ابھی تک ویزا جاری کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اگر وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت دی تو پھر بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان نے کرتار پور راہداری سے متعلق پاکستان میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کی دوسری بیٹھک کی کوریج کے لئے بھارتی میڈیا کو واہگہ بارڈر آنے کی اجازت دی تھی لیکن بھارت کی طرف سے کسی بھی تقریب میں پاکستانی صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔1
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: