بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی
کراچی: ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
سلسلہ نیوزکے مطابق ربیع الاول 1441 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی  میں ہوا، اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔
ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، کل 30 اکتوبر بروز بدھ یکم ربیع الاول جب کہ عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائےگی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: