بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک ہی دن میں 4 افراد کی جان لے لی
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک ہی دن میں 4 افراد کی جان لے لی
کراچی: کراچی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، ایک ہی دن میں ڈینگی بخار نے چار افراد کی جان لے لی۔
کراچی میں ڈینگی مچھروں کی بہتات سے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی، ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز میں تاحال کمی نہ آسکی، روز بروز ڈینگی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، نجی اسپتال میں زیر علاج ڈینگی بخار میں مبتلا 4 افراد دم توڑ گئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کا رہائشی 82 سالہ سرفراز حسین، 35 سالہ گلبہار کی رہائشی افشاں آصف، 57 سالہ گلنار بیگم اور نارتھ کراچی کی 50 سالہ سعیدہ خاتون  ڈینگی سے جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی  تعداد 26 ہوگئی ہے۔
سندھ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں 225 افراد کراچی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے 22 افراد شامل ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: