پیر  06  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بنگلادیش سے ٹی 20 میچ کے دوران بھارتی ٹیم پر حملے کی دھمکی
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
بنگلادیش سے ٹی 20 میچ کے دوران بھارتی ٹیم پر حملے کی دھمکی
نئی دلی: بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو حملے کی دھمکی ملی ہے۔

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان 3 نومبر کو ارون جٹیلی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ٹی 20 میچ سے پہلے بھارتی کرکٹرز پر حملے کی اطلاعات نے کھلبلی مچادی ہے۔ بھارتی  تحقیقاتی ادارے کو ایک خط ملا ہے جس میں مختلف لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس فہرست میں کچھ سیاست دانوں کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم خاص طور پر کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی درج ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اس خط کی کاپی بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کو بھی بھجوائی ہے جب کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم انڈیا پر حملے کی دھمکی کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: