بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
اپوزیشن نے آزادی مارچ معاہدے کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
اپوزیشن نے آزادی مارچ معاہدے کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آزادی مارچ معاہدے کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی

سلسلہ نیوزکے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی جب کہ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی  جس کے سربراہ وفاقی وزیر حماد اظہر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے  وزراء کے رویے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے فیصلے پر حکومتی ارکان نے سوشل میڈیا پر ایسے تنقید کی جیسے وہ اپوزیشن میں ہوں، فیصلوں پر خود وزرا تنقید کریں تو سبکی ہوتی ہے، جس پر وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سبکی تب ہوتی ہے جب فیصلے کرکے گھنٹوں میں واپس لیے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں  آزادی مارچ پر ایک گھنٹہ تک گفتگو ہوئی، اور برینفنگ میں بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہی ہے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مارچ کے شرکا معاہدے پر عمل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے متعلق معاہدہ کرنا اچھا عمل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق فیصلوں کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہے، احتجاج پرامن اور قانون کے دائرے میں ہو تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے اور معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہو گی ، حکومت کسی ڈیل کا حصہ نہیں اور نہ ہی کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق کوئی سیاسی بیان نہ دے، نواز شریف کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی صحت کے لئے دعاگو ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: