بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اہم ایشوز پر گفتگو
ویب ڈیسک جمعہ  22  نومبر  2019ء
دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی اور علاقائی امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد: (شکرگڑھ ٹائمز) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی اور علاقائی امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس سے متعلق ان کے موقف کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے۔ پاکستانیوں کو اس پر خوشی ہے کہ وہ محفوظ اور آزاد ہیں۔ افغان امن اور مفاہتی عمل کیلئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مثبت عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ واشنگٹن میں ملاقاتوں کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: