بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ملک میں کورونا وبا کے مزید 3 ہزار447 مریض رپورٹ
ویب ڈسک پیر  10  مئی  2021ء
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی
اسلام آباد (ویب ڈسک) این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے مزید 3 ہزار447 مریض جب کہ 78 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ تاحال ملک بھر میں 12 لاکھ سے زیادی کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 80  ہزار 375 ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزورہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: