بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شادی کے کچھ عرصہ بعد بیوی سمیت پر اسرار طور پر غائب ہونے والا قاتل شوہر گرفتار کرلیا گیا
صہیب حسن صدیقی سے منگل  11  مئی  2021ء
قاتل کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش رنگڑہ کے قریب کھیتوں سے برامد کر لی گئی
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی سے)شادی کے کچھ عرصہ بعد بیوی سمیت پر اسرار طور پر غائب ہونے والا قاتل شوہر گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش رنگڑہ کے قریب کھیتوں سے برامد کر لی گئی ،ڈی ایس پی ملک خلیل نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم فیصل ، 12 فروری کو لاہور سے اپنی نو بیاہتا بیوی ثنا جمشید کو  رشتہ داروں کے ہاں سیرو تفریح  اور علاج معالجےکے بہانے لے کر گھر سے  نکلا اور کئی روز گزرنے کے باوجود گھر واپس نہ لوٹا اور بعد ازاں اپنا فون بھی بند کر دیا ، جس پر  برکی لاہور کے رہائشی ،مقتولہ کے بھائی  مظفر نے ملزم کے خلاف بہن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نورکوٹ میں  درج کروایا ، جس پر ڈی پی او نارووال سید اکبر علی کی ہدائت پر مغویہ کی برآمدگی کے لئے ڈی ایس پی سرکل شکرگڑھ  ملک خلیل کی سربراہی  میں پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اور مخبروں کی مدد سے سراغ لگا کر  مقتولہ ثناء کے خاوند محمد فیصل ساکن برکی ضلع لاہور کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی ملک خلیل نے بتایا کہ دوران تفتیش ، ملزم فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ 12  فروری کو اپنی بیوی ثناء کو   رنگڑہ میں عزیزوں کے گھر لیجارہا تھا کہ راستے میں تکرار ہوئی جس پر اس نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مقتولہ بیوی کا  گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا  اور نعش کو  گندم کے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگیا اور اپنا فون بند کرکے مختلف شہروں میں بھاگتا رہا ، تاہم پولیس نے ڈھائی ماہ کی تگ ودو کے بعد قاتل شوہر فیصل کو گرفتار کرلیا ،اور اسکی نشاندہی پر رنگڑہ کے قریب فصلوں میں پڑی مقتولہ کی لاش برآمد کرلی ،اور  ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،  ملزم فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ اسکی بیوی نیک عورت تھی ، اسے آسیب کے سایہ کا مرض تھا ، قتل کے کچھ دیر قبل میاں بیوی کی  آپس میں تکرار ہوئی جس پر اس نے غصہ میں آکر انتہائی قدم اٹھایا اور گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا ۔
شکرگڑھ پولیس کی یہ سب سے بڑی کاروائی مانی جا رہی ہے۔
دوسری طرف پولیس اور گاؤں والوں کی بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے 4 ماہ سے عورت کی لاش راستے سے صرف ایک ایکڑ دور پڑی رہی نہ تو کسی گاوں والے نے  پولیس کو اطلاع کی اور آخری لوکیشن گاؤں رنگڑا کے پاس شو ہو رہی تھی تو  پھر بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیوں نہیں کیا؟ عورت کی لاش کی جنگلی جانور بے حرمتی کرتے رہے اور صرف ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا اصل امتحان ابھی باقی ہے۔ کیا پولیس لاش کی بجائے صرف ہڈیاں برآمد کرنے پر ملزم پر قتل ثابت کر کے سزا دلوا سکے گی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: