بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
آئیں! ہم سب مل کرامت مسلمہ کو بحال، فعال اور منظم کریں،امیر امت مسلمہ ملک اظہر اسماعیل
صہیب حسن صدیقی بدھ  16  جون  2021ء
مسلمان تفرقہ بازوں کے چنگل سے نکل آئیںخواہ وہ تفرقہ باز مذہبی ہوں،سیاسی ہوں
راولپنڈی (مانیٹرنگ/ صہیب حسن صدیقی )موجودہ سیاسی کشمکش دراصل مفادات کی جنگ ہے۔حصول اقتدار کے لئے اقتدار پرستوں کے درمیان لڑی جانے والی جنگ کے نام پرکھیلے جانے والے کھیل کوجمہوریت کہتے ہیںاورہم یہ کھیل نہیں کھیلنا چاہتے۔ان خیالات کا اظہارتحریک"امت مسلمہ کی تشکیل نو"کے امیر محترم ملک اظہر اسمٰعیل نے ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو پہلے ہی بے شمار فرقوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے اور اب جمہورت کے نام پر انہیں آپس میں لڑانے کاخطرناک کھیل جاری ہے۔نہ ہی ہم اس کھیل کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی ہمارا دین اس کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آو¿! وہ جنگ لڑیں،نظریات کی جنگ،باطل اور طاغوت کے خلاف۔آپس میں کیاجنگ ہوئی!۔جمہوریت تو آپس میں لڑاتی ہے۔آپس میں کیوں لڑتے ہو؟۔ آو¿! باطل اور طاغوت کے خلاف لڑیں۔۔آو¿! اکھٹے ہو جائیں۔۔ ایک جماعت بن جائیں۔۔یقین جانو۔ تم ایک جماعت بن جاو¿۔باطل دم دبا کر بھاگے گا۔آج باطل تمہیں بھگا رہا ہے۔پھر باطل بھاگے گا۔لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں۔ملک اظہر اسمٰعیل نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھائیو! ان مذہبی پیشواو¿ں اور سیاسی رہنماو¿ں کے چنگل سے نکل آو¿۔یہ کبھی اکھٹے نہیں ہونگے۔ان کے مفادات ہیں۔ اپنی اپنی دکانیں ہیں ان کی۔کون چھوڑتا ہے اپنی دکان؟۔اپنا فائدہ کون چھوڑتا ہے؟۔یہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ تمہیں بیدار ہونا ہوگا۔تمہیں اٹھنا ہوگا۔جماعت اسلامی کے وابستگان ہوں۔ تنظیم اسلامی کے وابستگان ہوں۔منہاج القرآن کے وابستگان ہوں۔تبلیغی جماعت کے وابستگان ہوں۔ دعوت اسلامی کے وابستگان ہوں۔کسے باشد۔سب سے کہہ رہا ہوں۔بھائیو¿! ان کے چنگل سے نکل آو¿۔اسی میں تمہاری بقا کا راز ہے۔اسی میں تمہاری نجات ہے۔ دنیاوی بھی اور اخروی بھی۔انہوں نے مخلص مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ تفرقہ بازوں کے چنگل سے نکل آئیں۔ خواہ وہ تفرقہ باز مذہبی ہوں،سیاسی ہوں،سماجی ہوںیا پھر جغرافیائی ہوں۔آئیں! ہم سب مل کرامت مسلمہ کا احیاءکریں۔سوچنے میں زیادہ وقت ضائع نہ کریں ۔ ایک امیر کی اطاعت میں امت مسلمہ کوپھر سے بحال ، فعال اور منظم کر لیں۔ قبل اس کے کہ دشمن عالم اسلام کے ہر خطے کو ہمارے لئے مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیربنا ڈالے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: