پیر  06  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کچن گارڈنرز مولی کب اور کیسے لگائیں
محمد ارشاد صدیقی سے منگل  08  اکتوبر  2024ء
مولی کی بیج 10 ستمبر کے بعد لگائیں مولی کو لگاتے وقت نرم زمین کا انتخاب کریں اور مولی پٹریوں پر لگائیں
مولی کے بیج ویسے تو آپ اگست میں بھی لگاسکتے ہیں لیکن اگر آپ مولی کے صیح ذائقے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں مولی کی بیج 10 سپتمبر کے بعد لگائیں مولی کو لگاتے وقت نرم زمین کا انتخاب کریں اور مولی پٹریوں  پر لگائیں جیسا کہ آپ تصویر نمبر 2 میں دیکھ سکتے ہیں  پٹری سے پٹری کا فاصلہ کم سے کم 9 انچ رکھیں اور  پودا اگانے کے لئے  بیبج سے بیج کا فاصلہ 3 انچ رکھیں گملے میں مولی لگانے کے لئے  بھی بیج سے بیج کا فاصلہ 3 انچ رکھیں گے اور گملے بھل مٹی اور گوبر کی گلی سڑی کھاد 40  60 کے تناسب سے ڈالیں گے۔

دیسی مولی کی بیج لگائیں کھانے میں بہت مزیدار ہوتی ہے آپ تصویروں میں دیکھیں سبز ہیڈ والی مولی آپکو نظر آرہی ہے پاکستان میں ہر سال یہی دیسی ورائٹی لگاتا تھا ہائی بریڈ مولی کھانے میں مزیدار نہیں ہوتی  بس ذرا بڑی زیادہ ہوجاتی ہے ہمارے کچھ دیسی بیجوں مولیاں بہت بڑی بھی ہوتی بفہ ہزارہ کے علاقے میں لگنے والی دیسی مولی سائز میں بہت بڑی ہوتی ہے۔ 

مولی کی کیاری کو تین حصوں میں تقسیم کرلیں  پہلے حصے میں بیج 10 ستمبر کو لگادیں  دوسرے حصے میں  20 ستمبر کو اور تیسرے حصے میں یکم اکتوبر کو بیج لگادیں اسطرح آپ مارچ تک اپنے گھر کی مولیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں  مولی پر کوئی بیماری نہیں لگتی کسی سپرے کے ضروت نہیں ہوتی  زمیں یا گملے میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ملا کر کاشت کریں بہتریں رزلٹ ملے گا پانی ہفتے میں ایک دفعہ دیں  گملے میں لگانے کی صورت  میں 3 دن بعد پانی دیں 

دیسی بیج لگائیں دیسی کھادیں ڈالیں اور صاف پانی کی سبزیوں کا لطف اٹھائیں
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: