بدھ  08  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ملک کے بڑے اور کئی چھوٹے شہروں میں حلالہ سینٹرز کا قیام
ویب ڈیسک منگل  08  اکتوبر  2024ء
سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت ملک کے بڑے اور کئی چھوٹے شہروں میں حلالہ سینٹرز بن چکے ہیں
اداکارہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت ملک کے بڑے اور کئی چھوٹے شہروں میں حلالہ سینٹرز بن چکے ہیں جب کہ ایسے سینٹرز کی آن لائن تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔
نادیہ خان نے ٹی وی شو میں ڈرامے "من جوگی" میں حلالہ کے مناظر دکھانے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سماجی مسئلہ ہے، جسے ڈرامے میں انتہائی اچھے طریقے سے دکھایا گیا۔
اداکارہ نے اسی پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حلالہ ایک اہم مسئلہ ہے، جس کے لیے ملک بھر میں حلالہ سینٹرز بھی قائم ہو چکے ہیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے حلالہ سینٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے گئے کچھ اشتہارات بھی پڑھ کر بتائے اور کہا کہ کس قدر حلالہ جیسے اہم کام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بعض حلالہ سینٹرز یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ وہ حلالہ کے دوران نکاح سے طلاق تک کے تمام معاملات خوش اسلوبی اور رازداری سے سر انجام دیتے ہیں اور حلالہ کی خواہش مند خواتین پراعتماد طریقے سے ان سے رابطہ کریں۔
نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف کراچی کے ہی حلالہ سینٹرز کے ایک درجن سے زائد آن لائن اشتہارات دیکھے، جن میں حلالہ سینٹرز کی مکمل ایڈریس، فون نمبرز اور دوسری معلومات فراہم کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں حلالہ سینٹرز کھلے عام کام کر رہے ہیں اور ایسے سینٹرز کے باقائدہ ایڈریس بھی دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ اتنے رازداری والے اہم کام کو اس قدر کھلے عام کیا جا رہا ہے اور ایسے سینٹرز بنانے والوں کو کوئی ڈر ہی نہیں ہے۔
اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ حلالہ سینٹرز قائم کرکے ان کی تشہیر کرکے ایسے لوگ کیسے دوسروں کی مدد کر رہے ہیں؟
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: