پیر  06  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
گھر میں ٹماٹر کا پودا اُگانے کا طریقہ
ارشاد صدیق بدھ  09  اکتوبر  2024ء
آپ ٹماٹر کا پودا کسی بڑے گملے یا پُرانی بالٹی یا ٹپ یا کسی اور چیز میں بھی اُگا سکتے ہیں
اگر آپ کے گھر میں کچی زمین ہے تو ٹھیک ہے اگر نہیں ہے تو آپ ٹماٹر کا پودا کسی بڑے گملے یا پُرانی بالٹی یا ٹپ یا کسی اور چیز میں بھی اُگا سکتے ہیں اگر آپ ٹماٹر کے چار سے پانچ پودے لگا لیں تو آپ پورا موسم اُن ٹماٹر کے پودوں سے اپنے گھر کے لیے ٹماٹر حاصل کر سکتے ہیں۔ 

اگر ٹماٹر کے پودے کی اچھی طریقے سے دیکھ بھال کی جائے تو وہ ایک بڑے گملے یا کچی زمین میں چھ سے سات فٹ اونچا ہو سکتا ہے اور آپ ایک پودے سے ذیادہ سے ذیادہ دس کلو سے ذیادہ ٹماٹر حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب آپ اُس پودے کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کریں گے۔

 تو پہلے میں آپ کو یہ بتا دیتا ہوں کہ ٹماٹر کے پودے کو ہم کس کس مہینے میں لگا سکتے ہیں اور کون کون سے مہینے میں ہم ٹماٹر کے پودے سے پھل حاصل کر سکتے ہیں۔ اچھا تو چوتھے مہینے سے لے کر دسویں مہینے تک اور اِن کے درمیان جتنے بھی مہینے آتے ہیں۔ اِن میں ہم ٹماٹر کا پودا لگا سکتے ہیں۔ اور اِس پودے سے پھل ہم ساتویں مہینے سے لے کر اگلے سال کے پہلے مہینے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ اب اِن میں ساتواں آٹھواں نائواں اور دسواں مہینا مشترک ہے۔ یعنی ہم اِس مہینے میں پودا بھی لگا سکتے ہیں اور پھل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اُمید ہے آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی۔ 

اب میں آپ کو پودا لگانے کا طریقہ بتاتا ہوں۔ سب سے پہلے ٹماٹر کے بیچ حاصل کرنے ہیں۔ اب ٹماٹر کے بیج کسی دوسرے ٹماٹر کو کاٹ کر یا پھر مارکیٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اب اُن بیجوں کو ایک ایک کر کے چھوٹے گملوں میں یا جھوٹے شاپروں میں مٹی پھر کر لگا لیں اور لگانے کے بعد پانی دے دیں۔ پانی شاور کی مدد سے دیں تاکہ جو آپ نے بیج لگایا ہے اُس کے اورپر سے مٹی نہ ہٹ جائے۔ اگر آپ کے پاس شاور نہیں ہے تو اِس طریقے سے پانی دیں کہ بیج کےاوپر سے مٹی نہ ہٹے۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ بیج علیحدہ علیحدہ کر کے لگائیں۔ یہ اِس لیے کیوں کہ جب اُن پیجوں میں سے پودے اُگے گیں تو اُس کی جڑیں آپس میں مل جائیں گی۔ تو جب ہم اُن پودوں کو بڑے گملے میں ٹرانسپلانٹ کرنے لگیں گے تو اُن کی جڑیں ٹوٹ جائیں گی۔ جڑیں ٹوٹنے سے پودے کی نشونما میں وقتی کمی بھی آسکتے ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: