منگل  26  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
زمین کے قدرتی معمار: کھاد اور زرخیزی کے ماہر - کینچوے
ارشاد صدیق سے اتوار  15  دسمبر  2024ء
کینچوے نامیاتی مواد کو کھا کر اعلیٰ معیار کی کھاد بناتے ہیں
زمین کے قدرتی معمار: کھاد اور زرخیزی کے ماہر - کینچوے

کینچوے زمین کے لئے ایک قدرتی خزانہ ہیں، جو کاشتکاری کو مؤثر اور ماحول دوست بناتے ہیں۔ ان کے فوائد درج ذیل ہیں:

غذائیت کی دستیابی میں اضافہ:
کینچوے پودوں کی باقیات اور مٹی کھاتے ہیں، جس سے زمین میں موجود غذائی اجزاء زیادہ قابلِ استعمال ہو جاتے ہیں۔

قدرتی کھاد تیار کرنا:
کینچوے نامیاتی مواد کو کھا کر اعلیٰ معیار کی کھاد بناتے ہیں جسے ورمی کمپوسٹ کہا جاتا ہے۔

بہتر جُوتائی:
یہ کینچوے کھیت میں ٹریکٹر سے بھی زیادہ بہتر جُوتائی کرتے ہیں، جس سے زمین نرم اور زرخیز ہوتی ہے۔

زرخیزی اور پیداوار میں اضافہ:
کینچوے زمین کی زرخیزی بڑھا کر پیداوار میں 15-20% اضافہ کرتے ہیں۔

مفید جانداروں کی افزائش:
یہ بیکٹیریا، الگی، پروٹوزوا اور ایکٹینومائسیٹس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں، جو زمین کو مزید زرخیز بناتے ہیں۔

کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ:
کینچوے دیمک اور نقصان دہ کیڑوں کو ختم کرتے ہیں، جس سے کیڑے مار ادویات کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔

جڑوں کی نشوونما:
کینچوے مٹی میں ایسا ماحول بناتے ہیں جو پودوں کی جڑوں کے لئے موزوں ہوتا ہے، جس سے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔

کینچوے زمین کی زرخیزی کو دو سے تین فصلوں تک برقرار رکھتے ہیں۔ یہ قدرتی کارکنان زمین کو بہتر بنا کر کاشتکاروں کے اخراجات کم اور منافع بڑھاتے ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: