منگل  02  جون  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ٹریفک حادثے کےنتیجے میں دو مسافر جاں بحق متعدد شدید زخمی
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  05  اگست  2025ء
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر بس گوجرانوالہ سے ظفروال آ رہی تھی
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) گوجرانوالہ سے ظفروال آنے والی ایک مسافر بس دھنتھل روڈ نزد گاؤں لالہ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی. خراب سڑک اور تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود جوہڑ میں جاگری. حادثہ اتنا شدید تھا کہ 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔  ریسکیو 1122 ظفروال کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے بس میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو نکالا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ 
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: