منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
پولیس کانوائے پر نامعلوم موٹر ساٙیکل سواروں کی فاٹرنگ، ساتھی ملزمان حراست سے چھڑا لئے
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز اتوار  10  اگست  2025ء
فائرنگ کی ذد میں آ کر پولیس کانسٹیبل زخمی
شکرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق سی سی ڈی آفیسر جنید الرحمن اپنی ٹیم کے ہمراہ شکرگڑھ سرکل کے تھانہ چک امرو کی حدود میں ایک کامیاب آپریشن کے بعد واپس آ رہے تھے کہ تھانہ صدر شکرگڑھ کی حدود میں واقع کریل پلی پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کانوائے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر ٹیم میں شامل ایک کانسٹیبل انیس الرحمن شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ملزمان نے پولیس کانوائے پر حملے کے دوران سی سی ڈی کی حراست میں ملزمان زاہد حسین اور علی رضا کو چھڑایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں سمیت چھڑائے گے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے زخمی کانسٹیبل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: