پیر  06  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
تحصیل شکرگڑھ میں سرکش دریائے راوی کی تبای کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز بدھ  27  اگست  2025ء
کرتار پور کا نواحی گاوں ویرم اور ارد گرد کا وسیع زرعی رقبہ تاحال بپھرے ہوئے راوی کے سیلابی پانی کی زد میں ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لئے ہوئے امداد کے منتظر ہیں۔
شکرگڑھ (رپورٹ جنید حسن صدیقی) گزشتہ روز دو دنوں سے سے جاری مسلسل بارشوں کا سلسلہ مختصر وقت کے لئے رکنے کے بعد گزشتہ رات دوبارہ شروع ہو گیا جو آج صبح تک جاری رہا۔ کوٹ نیناں کے مقام پر بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑے جانے والے 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک سیلابی پانی کا ریلہ تحصیل شکرگڑھ اور نارووال کے سرحدی دیہات  اور ملحقہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی میں تباہی مچاتا ہوا لایور کی جانب روانہ ہو گیا جو آج کسی وقت شاہدرہ کے قریب سے گزرے گا۔ تاہم تحصیل شکرگڑھ اور نارووال میں سرکش دریائے راوی کی تبای کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کرتار پور کا نواحی گاوں ویرم اور ارد گرد کا وسیع زرعی رقبہ بپھرے ہوئے راوی کے سیلابی پانی کی زد میں ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لئے ہوئے امداد کے منتظر ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: