بدھ  22  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں موجود غلہ منڈیاں اور سبزی منڈیاں ختم کرنے کا فیصلہ
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  25  نومبر  2025ء
نام تبدیل کر کے "وزیر اعلیٰ کاشتکار بازار" رکھ دیا گیا
شکرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں قائم سبزی منڈیوں اور غلہ منڈیوں کو ختم کرنے کا ایک بڑا اعلان کیا ہے اور ان کا نام تبدیل کر کے "وزیر اعلیٰ کاشتکار بازار" رکھ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ منڈیوں میں آنے والی تمام اجناس، سبزیاں اور پھلوں کا ریکارڈ حکومتِ پنجاب کے پاس موجود ہوگا۔ اس نئے نظام کے تحت، مال بردار گاڑیوں اور منڈی میں موجود مال کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بولی لگانے والے افراد اب صرف سرکاری اہلکار ہوں گے، اور پرائیویٹ افراد کو بولی لگا کر مال بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ "کاشتکار بازاروں" کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔ اس ضمن میں سرکاری املاک پر قابض افراد سے ناجائز  قبضہ چھڑوانے کے لیے آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمرے کے ذریعے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے گا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: