منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شکرگڑھ میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعرات  25  دسمبر  2025ء
رکن قومی اسمبلی اور اسسٹنٹ کمشنر کی شرکت اور کرسچن برادری سے اظہار یک جہتی، بانی پاکستان قائد اعظم کی یاد میں کسی تقریب کے انعقاد کی تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں یوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) انوار الحق چوہدری ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حکومتِ پاکستان کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے یو پی چرچ شکرگڑھ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انوارالحق چوہدری نے کہا کہ کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئینی حقوق حاصل ہیں اور حکومت پاکستان اقلیتی برادریوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ مسیحی برادری نے ملک کی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ عدنان عاطف اور سابق چیئرمین بلدیہ شکرگڑھ انعام الحق چوہدری بھی موجود تھے۔ تقریب میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دوسری طرف آج بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللّہ علیہ کا 149 واں یوم پیدائش بھی ہے، لیکن اس موقع پر جہاں ملک بھر کے دیگر شہروں میں قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللّہ علیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں حکومتی سطح پر تقریبات منعقد کی گئی ہیں، شکرگڑھ میں تاحال سرکاری و غیر سرکاری سطح پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کسی بھی تقریب کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: