منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
گراں فروشوں کی روزانہ کی بنیاد پر سرکوبی کا فیصلہ
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز ہفتہ   27  دسمبر  2025ء
پہلے مرحلے میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں دوکان سیل ہوگی
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی گراں فروشی کے خلاف مقامی انتظامیہ متحرک یو گئی۔  اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غلام مرتضی نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ آج شکرگڑھ کے متعدد بازاروں اور مارکیٹس میں ہنگامی بنیادوں پر اشیاء خوردونوش ، سبزی، فروٹس اور چکن سمیت چھوٹے بڑے گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشی ایسے مکروہ دھندے میں ملوث متعدد سماج دشمن عناصر کو موقع پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ شکرگڑھ ٹائمز کے نیوز ذرائع کے مطابق شکرگڑھ اور گردونواح کے علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کریں گے۔ پہلے مرحلے میں گراں فروش حرام خوروں کو بھاری جرمانے جبکہ دوسرے مرحلے میں حرام خوری کے اڈے مکمل طور پر غیر معینہ مدت کےلئے بند کر کے ملوث سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کردیا جائے گا۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عملی کارروائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: