منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بغیر ترپال مٹی لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئیں
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  30  دسمبر  2025ء
کہ ٹریفک پولیس کے ذریعے ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
شکرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) شکرگڑھ شہر میں مٹی اور گسّوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر ترپال کے سڑکوں پر دندناتی پھر رہی ہیں، جس کے باعث گرد و غبار اڑنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سڑکوں پر مٹی بکھرنے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی مالکان مٹی کی ٹرالیاں ڈھانپنے کی زحمت نہیں کرتے جس سے پورا علاقہ گرد و غبار کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔ خاص طور پر موٹر سائیکل سوار، طلبہ اور بزرگ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شکرگڑھ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈی پی او نارووال سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی مالکان کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ مٹی اور گھسّوں کی ٹرالیاں ترپال سے ڈھانپ کر لے جائیں تاکہ گرد و غبار اور آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ شہریوں نے ڈی پی او نارووال سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ذریعے ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے نہ لائٹس لگی ہوتی ہیں اور نہ ہی ریفلیکٹرز، جس کے باعث رات کے وقت اور دھند میں یہ ٹرالیاں حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی بیک سائیڈ پر لائٹس یا کم از کم ریفلیکٹرز لگانا لازمی قرار دیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: