منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
باب شکرگڑھ کی از سر نو بیوٹیفیکیشن کا منصوبہ
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  30  دسمبر  2025ء
رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوار الحق چودہری نے افتتاح کیا
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ) رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوار الحق چودہری نے نورکوٹ روڈ بائی پاس پر ری ماڈلنگ اور باب شکرگڑھ کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیا بدلتا شکرگڑھ کے نام سے منسوب اس منصوبے کے تحت بائی پاس سے انتووالی تک دونوں اطراف میں جدید ڈیزائن سے آراستہ ٹف ٹائل نصب کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کےلئے گرین بیلٹ تعمیر کیا جائے گا شکرگڑھ ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اسی منصوبے کے تحت نورکوٹ روڈ بائی پاس چوک میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ واٹر ڈانسنگ فاؤنٹین بھی عوام کےلئے تفریحی موقع فراہم کرے گا شہریوں نے بدلتا شکرگڑھ کے تمام پراجیکٹ کی تکمیل کےلئے کام جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی چودہری انوار الحق کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: