منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو درپیش مسائل کے فوری حل کےلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  30  دسمبر  2025ء
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال کیپٹن ریٹائرڈ ہارون خان کی ریونیو افسران سے گفتگو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال کیپٹن ریٹائرڈ ہارون احمد خان نے گزشتہ روز پٹوار ہال شکرگڑھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریونیو افسران تحصیلدار وقار احمد ناگرہ، چودہری منور حسین، محمد افضل شاہد، شہباز انور، میڈم عروسہ انجم، گردوران اور پٹوار ہال میں تعینات جملہ پٹواری حضرات سے پلس پراجیکٹ "ونڈا کرو سکھ پاؤ" کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر حاجی خالد جاوید کسانہ اور نمائندہ ڈویژنل انجمن پٹواریاں رانا محمد اکرام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال کو محکمہ پٹوار اور بالخصوص ورکنگ پٹواری حضرات کو درپیش مسائل بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال کیپٹن ریٹائرڈ ہارون احمد خان نے جملہ مسائل کے فوری حل کےلئے اپنے ہر ممکن تعاون اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں جب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال کیپٹن ریٹائرڈ ہارون احمد خان پٹوار ہال شکرگڑھ پہنچے تو انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر حاجی خالد جاوید کسانہ اور نمائندہ ڈویژنل انجمن پٹواریاں رانا محمد اکرام نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کی،  انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: